لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب کی طرف سے جلسے،مذہبی اجتماعات سمیت خفیہ مقامات کی نگرانی کےلئے سرکاری ”ڈرون کیمروں“ کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے جس میں پولیس کو ”ڈرون کیمروں“ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خفیہ اداروں کے ڈرون بھی فضا میں اڑیں گے۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام سرکاری محکموں کوبھی اپنے اپنے دفاتر کے گردونواح میں جدید کیمرے نصب کرنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے مجرموں کی نشاندہی اور جلسے جلوسوں میں گڑ بڑ کرنیوالے افراد کی نشاندہی کویقینی بنانے میں مدد ملے گی جبکہ رات کی تاریکی میں بھی گاڑیوں اور آنے جانیوالے افراد کی بہتر انداز میں نشاندہی ہو سکے گی۔