اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی خبر مرلئے باعث مسرت ہے ۔ سابق وزیر اعظم کے نام پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ آپ کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی خبر میرے لئے باعث مسرت ہے ¾اللہ کرے وہ جلد ا ز جلد خیروعافیت کےساتھ گھر واپس آئیں ¾آپ نے اور تمام اہل خانہ نے جس حوصلے اور صبر کےساتھ تین سال گزارے ہیں میں اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔