اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم گو نواز گو نہیں کہتے اور نہ ہی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے پانامالیکس پر پارلیمنٹ کو اعتمادمیں لینے کامطالبہ کیا وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں نہیں آئے ، اپوزیشن نے آج پھر واک آؤٹ کر دیا ، خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم ایوان میں آکر بات کریں اپوزیشن ادب سے سنے گی۔ پرویز رشید کا کہنا ہے ، اپوزیشن نے پہلے کمیشن بنانے کا کہا، اب ایوان میں بلانے کی ضد کر رہی ہے وزیر اعظم جمعے کو ایوان میں آئیں گے۔ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں آئیں اپوزیشن کا اصرار ، وزیراطلاعات سے تکرار ، ایک بار پھر ایوان کا واک آوٹ کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن آئی بھی اور چلی بھی گئی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں وزیر اعظم ایوان میں آکر اپنے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات بیان کریں ادب سے سنیں گے۔ ہم گو نواز گو نہیں کہتے اور نہ ہی چاہتے ہیں۔اپوزیشن متفق ہے کہ وزیر اعظم ایوان میں آئیں گے تو ہم بھی دوڑتے ہوئے پہنچیں گے۔ اس وقت تک واک آؤٹ جاری رہے گا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے وزیر اعظم نے اپوزیشن کے اصرار پر کمیشن بنانے کا عمل شروع کیا اب یہ ضد کر رہی ہے۔ وزیر اعظم ایوان میں آنے سے نہیں گھبراتے ، ابھی مصروف ہیں جمعے کو آئیں گے۔ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں نہ آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ توقع ہے وزیراعظم فرارکاراستہ اختیارنہیں کریں گے۔ خورشیدشاہ کا مزیدکہناتھاکہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم اسی ایوان سے تعلق رکھتے ہیں،انھوں یہاں آکراپنانکتہ نظرواضح کرناچاہیے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں نہ آئے تومسائل بڑھیں گے۔ قومی اسمبلی میں جب وزیراعظم آئیں گے توہم واپس آجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بلاوجہ کسی مسئلے کونہیں اْٹھایا بلکہ صرف مسائل کاحل چاہتے ہیں۔