آف شور کمپنیوں کا معا ملہ !
ایف بی آر نے اعلان کر دیا
اسلامآباد(آن لائن) فیڈرل بورڈآف ریونیو نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات شروع کردیں جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس سے پرانا انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کا ڈیٹا قانونی طور پر جمع نہیں کرسکتے۔ ایف بی آرآف شور کمپنیز کے مالکان کا ڈیٹا اور ٹیکس تفصیلات اکٹھا کر رہا ہے اور ان کے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون2010ء سے پرانا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، اب تک جن مالکان کا ڈیٹا جمع ہوا ہے وہ نائن الیون سے بھی پہلے کے ہیں۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو اس سلسلے میں گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس تفصیلات اکٹھا کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے بھی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
آف شور کمپنیوں کا معا ملہ ! ایف بی آر نے اعلان کر دیا
10
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں