اسلام آباد (آن لائن)شیخ رشید کے صبر کا پیمانہ لبریز،ایازصادق کو حیرت انگیز دھمکی،جومیراسپیکربندکرتاہے اس کاسپیکربھی جلدبندہوجاتاہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم اگراسمبلی نہیں آئیں گے تولوگ سڑکوں پرآنے پرمجبورہوجائیں گے ،سپیکرقومی اسمبلی نے آج بھی میرامائیک نہیں کھولا۔پیرکے روزشیخ رشیدنے قومی اسمبلی کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں چیف جسٹس سے اپیل کرتاہوں کہ اس ملک کوبچائیں ،موجودہ جمہوریت کوشدیددھچکالگنے کاخدشہ ہے ،جس کی وجہ سے نوازشریف نہیں آتاہے جب تک نوازشریف فلورپرنہیں آئیں گے تب تک ہم اسمبلی کاروزانہ کی بنیادپربائیکاٹ کریں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں آنے والے سب لوگوں کاٹرائل ہوجومیراسپیکربندکرتاہے اس کاسپیکربھی جلدبندہوجاتاہے