اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ٗ حلقے سے شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے کامیابی حاصل کی تھی جنہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دے دیا تھا ٗ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تاہم سپریم کورٹ نے بھی دائر کی جانیوالی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے مسلم لیگ (ن )کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔