پشاور (این این آئی)سکیورٹی فورسز نے ملک میں ممبئی طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنادی ٗپشاوراور کوئٹہ سے آٹھ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔سکیورٹی فورسز نے پشاور اور کوئٹہ میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ان کے ناپاک منصوبوں کی تکمیل میں کامیاب ہونے سے پہلے گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ دہشت گرد پشاور اور تین کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد ملک کے بڑے شہروں میں ممبئی کی طرز پر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ٗ دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔