لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ کارروائی کئے دوران درخواست گزارگوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کا بھی سامنے آیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے درخواست زیر سماعت ہے۔ پانامہ لیکس کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا انام آنے سے ملک کی دنیا بھرمیں بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس لیے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس کے بارے میں زیر سماعت درخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔