اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے علیم خان کے مبینہ جھوٹے حلف ناموں پر فیصلہ دوسری بار موخر کر دیا الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث معاملہ 23مئی تک ملتوی کر دیا سماعت میں سردار ایاز صادق اور علیم خان کی جانب سے کوئی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے دو مئی کو ججز نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہیں سنایا تھا ۔ایاز صادق نے علیم خان پر جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے