اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں جلسہ کر نے کی انتخابی خلاف ورزی پرعمران خان اور مولانا فضل الرحمن کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ریجنل الیکشن کمشنر اور پی کے 8میں ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر پیر مقبول احمد نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بڑے جلسوں کاانعقاد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس لئے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے جلسے پر عمران خان اورمولانا فضل الرحمن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں نوٹسز میں کہاگیا کہ پی کے آٹھ میں بارہ مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے 31مارچ کو الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی۔