اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، فاٹا، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، میرپورخاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم سرگودھا، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار 30، سرگودھا 2، ڑوب1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47،رحیم یار خان، کوٹ ادو، نورپورتھل 46، سکھر، جیکب آباد، نوکنڈی، دالبندین، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔