پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قائد ایم کیوایم کو ہائی ڈوز ،مصطفی کمال کے دعوے نے ہلچل مچادی

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں قائد ایم کیوایم کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں جس دن ہائی ڈوز دی وہ پریشان ہوجائیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہاکہ قائد ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل وقت گزرا مجھے اندر اور باہر کی سب خبر ہے ٗ قائد ایم کیوایم اور ان کے رفقا 22 سال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈ لے رہے ہیں اور بہت جلد ان 8 افراد کے نام بھی لینے والا ہوں جوپردہ نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں الطاف حسین کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں جس دن ہائی ڈوز دی وہ پریشان ہوجائیں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا تاہم ہم نے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے لڑائی نہیں لڑنی اور جو لوگ گمراہ ہیں ان سے ہمدردی ہے، ہمیں ان ہی لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کراچی ، حیدرآباد اور سکھر کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی ماں بہنوں اور بچوں کی جانب دیکھو ان کے بچے غائب ہوئے لاشیں اٹھائی گئیں لیکن اتنی جانوں کے نذرانے کے بعد حاصل کیا ہوا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…