اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاناما لیکس ،تحریک انصاف کے دو بڑے بھی شامل،زلفی بخاری کی ملکیت میں 6 کمپنیاں ہیں ، سابق وزیر صحت نصیر خان کے بیٹے اور بھائی ایک آف شور کمپنی کے شیئر ہولڈر نکلے، پاناما لیکس کی دوسری قسط نے نئی کھلبلی مچا دی۔ پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں علیم خان اور زلفی بخاری کے نام بھی سامنے آگئے۔ پاناما لیکس کی دوسری قسط نے ہلچل مچا دی ہے۔آف شور کمپنیوں والے مزید 400 پاکستانیوں کا نام سامنے آگیا جن میں پاکستانی سیاست دان ، تاجر اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے دوست سید ذوالفقار عباس بخاری اپنی بہنوں کے ساتھ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔