اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاناما لیکس کی دوسری قسط جار ی ہو گئی ہے ،اس فہرست میں سیاستدان ،سیاستدانوں کے رشتے دار ، میڈیامالکان،شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد، فیشن انڈسٹری کے لوگ، بزنس مین اور وہ تاجر بھی شامل ہیں جنہوں نے سوئس بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کمپنیاں رجسٹر کرائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آف شور کمپنیوں سے تعلق کے شبہ میں آنے والی چند اعلیٰ شہرت کی حامل شخصیات کی شناخت حاصل کرنا ابھی باقی ہے چنانچہ ان کے نام مکمل تفتیش کے بعد ہی شائع ہوں گے۔یوں پاناما لیکس کا جو تیسرا بم پھٹے گااس میں مزید نام بے نقاب ہوں گے۔ اس فہرست پر جن کا اس میں تذکرہ تھا۔