پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

لیاری گینگ وار ملزم یاسین عرف ماما گڈی کے دوران تفتیش اہم انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لیاری گینگ وار ملزم یاسین عرف ماما گڈی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملیر سٹی پولیس کے ہاتھوں آسو گوٹھ سے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وا ر کے کما نڈر یاسین عرف ماما گڈی نے ابتدا ئی تفتیش کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے۔تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2011 میں دستی بم سے حملہ کر کے فرمان نامی پولیس اہلکار کو قتل کیاجبکہ کورٹ پولیس اہلکار شمیم کو فائرنگ کر کے موت کی ابدی نیند سلایا۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں مزید بتایا ہے کہ اس نے ملیر کے علاقے میں بھتہ دینے سے انکار پر دو دوستوں باسط اور بلاول کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بھتہ کی ہی عدم ادائیگی پر عبدالر شید نامی تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا۔تفتیشی پولیس کا مزید کہنا تھاکہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ گزشتہ سات سال سے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کے لیئے کام کر رہا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…