پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے گرفتار بھارتی جاسوس نے’’را‘‘کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کرلیا

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی ) کراچی کے علاقے کیماڑی سے گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس نے ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کرلیاجبکہ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے اپریل 2016 میں گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس کو ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کے لئے اسے14 روزہ ریمانڈ پرتحویل میں دیا جائے جس پرعدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 11 مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم صدام جتوئی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیماڑی سے گرفتار کیا جب کہ دوران تفتیش ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا۔ رپورٹ کے مطابق صدام جتوئی نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور اس نے کراچی کے حساس مقامات کیماڑی، فشری، کوسٹ گارڈ، ڈالمیا، کارساز، فیصل اور مہران بیس کی تصاویر بھارتی خفیہ ایجنسی کو ارسال کیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے دوستی کا بھی اعتراف کیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…