ملتان (این این آئی)ملتان میں دوسری شادی کی دھمکی دینے پر شوہر سے ناراض بیوی نے خود کشی کرلی ۔اطلاعات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے جتوئی میں شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی دھمکی دینے پر شاہین بی بی نامی خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ¾آگ سے خاتون بری طرح جھلس گئی جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی جسم کا 40 فیصد سے ذاہد حصہ جھلس چکا تھا۔دوسری طرف اہلخانہ نے بتایا کہ شاہین بی بی نے اپنے خاوند کی دوسری شادی کے خلاف کاروائی کےلئے تھانہ میر ہزار میں درخواست بھی دی تھی تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خود کشی کی ۔