پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیب کی کاروائی !سابق چیئر مین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی بھی گرفتار

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں نیب کی کارروائیوں میں تیزی آگئی،سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو بھی گرفتا ر کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے بلوچستان میں اپنی کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کرلیا ہے۔مگسی پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کروڑوں روپے لے کر من پسند افراد کو ملازمتوں سے نوازا۔اوردوران سروس مختلف مدات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔رپورٹ کے مطابق گرفتاریوں سے متعلق گرفتاری کے کئی گھنٹوں بعد بتایا گیاہے نجی ٹی وی کے مطابق امکان ہے کہ کئی مزید افراد زیرحراست ہیں جن کے بارے میں وقت گزرنے کے بعد ہی بتایا جا ئے گاجبکہ نیب کی کارروائیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مزید کئی اراد کو حراست میں لئے جانے کا امکان ہے ٗخیال رہے کہ نیب بلوچستان نے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسنی کے گھر پر چھاپہ مار کر 63کروڑ روپے،15ہزار پاؤنڈ ،ہزاروں ڈالرز اور 4کلو سونا برآمد کر کے انہیں گرفتار کیا تھا ۔بعدازاں مشتاق نے اعتراف کیا کہ یہ رقم کرپشن سے حاصل کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو مختلف تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ٗ انہوں نے من پسند افراد کو محکمے میں بھرتی کیا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…