پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس،شیخ رشید نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیاکہ معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملہ پر بحث کرائی جائے۔پاناما لیکس کی دوسری قسط نے پاناما سکینڈل مزید اہمیت کا حامل ہو گیا۔پاناما لیکس میں اہم سیاسی شخصیا ت اور ان کے دوستو ں کے نام سامنے آنے سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشیدنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ان کا کہناتھا کہ پاناما لیکس میں مزید 400افراد کے نام آئے ہیں ،یہ اہم قومی معاملہ ہے جس سے جمہوریت کو شدید خطرہ ہے،خطرہ ہے کہ کہیں شخصیات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت بچانی ہے تو پاناما لیکس کا غیر جانبدارانہ احتساب کرایا جائے۔انہوں نے کہا پاناما میں جن لوگوں کے نام آئے وہ قومی مجرم ہیں،بیرون ملک پیسہ بھجوانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی جمہوریت بچا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے متفقہ ٹی اوآرز بنائے پیچھے نہیں ہٹ سکتے



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…