منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر عبدالقدیر نے بڑا دھماکہ کر ڈالا، سب پریشان

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کو ایٹمی طاقت کا تحفہ دینے والے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی ملک میں ہونے والی پانامہ بحث پر چپ نہ رہ سکے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرزپر تحقیقات کا مطالبہ تو کیا جارہا ہے لیکن اعتزاز احسن بیرون ملک آصف علی زرداری کے 60 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا کیوں نہیں پوچھتے،ملک میں بہت لوٹ مار ہوچکی، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے،ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو تو محفوظ بنادیا لیکن بیرونی خطروں سے حفاظت کے بعد اب پاکستان کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں تھلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ انہوں نے ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو تو محفوظ بنادیا لیکن بیرونی خطروں سے حفاظت کے بعد اب پاکستان کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اپنی من مانی کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز پر تحقیقات کا مطالبہ تو کیا جارہا ہے لیکن اعتزاز احسن بیرون ملک آصف علی زرداری کے 60 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا کیوں نہیں پوچھتے۔ ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ انہیں اپنی صرف 20 فیصد صلاحتیں ملک کے لیے استعمال کرنے کا موقع مل سکا، وہ ملک کیلئے اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے راستے میں مشکلات کھڑی کی جاتی رہیں۔ ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ لوگ خون کا عطیہ دینے سے ڈرنا نہیں چاہیے، اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں بہت لوٹ مار ہوچکی، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…