سکھر (نیوز ڈیسک)سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،مصطفی کمال کے قافلے پر متحدہ کے کارکنوں نے پتھراو کیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں مصطفی کمال دیگر رہنماوں کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی میں شرکت کرنے والے مقامی رہنما کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں بند روڈ کے قریب ایم کیو ایم کے کارکنوں نے مصطفی کمال کے قافلے پر پتھراو شروع کردیا ۔مصطفی کمال کے قافلے میں شامل پولیس اہلکار بھی متحدہ کے مشتعل کارکنوں نہ روک سکے اورقافلے نے متبادل راستہ اختیار کر لیا ۔پتھرا کے دوران میڈ یا کے نمائندے بھی زخمی ہو ئے ۔مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراﺅ کیا۔