اسلام آباد (آن لائن) عمران خان کے الزامات اپنی جگہ مگر ۔۔۔ وزیراعظم کے مری ہاؤس میں کیاکیاجارہاہے؟ وزیر اعظم کے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لگانے کا فیصلہ ، تزئین و آرائش پر 47کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اسے آٹھ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے مری میں موجود وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تخمینہ اربن یونٹ پنجاب نے تیار کیا ہے گھر کی تزئین آرائش کے لئے 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی مری ہاؤس کے تزئین و آرائش میں نئے مہنگے اور قیمتی فرنیچر لگائے جا ئیں گے جبکہ پورے گھر کے پرانے ماربل اور ٹائلوں کو اکھاڑ کر نئے اور مہنگے ماربل اور ٹائلیں لگائی جائیں گی مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام نیشنل کالج آف آرٹ کے معروف ڈیزائنرز کریں گے تزئین و آرائش کا کام آٹھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا سارک کانفرنس کے لئے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کروائی جا رہی ہے واضح رہے کہ مری ہاؤس کی تزئین و آرائش وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کی جا رہی ہے ۔