لاہور (این این آئی)نیب کی طرف سے سابق ڈی جی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی گرفتاری کے بعد پاور سیکٹر سے مزید گرفتاریاں کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی گرفتاری کے بعد مبینہ کرپشن میں ملوث افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔سابق ڈی جی کی گرفتاری اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کابھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ایک ذرائع نے بتایا کہ طاہر بشارت چیمہ کی گرفتار ی پاور سیکٹر میں آپریشن کا نقطہ آغاز ہے اورآنے والے دنوں میں پروکیورمنٹ شعبے سے تعلق رکھنے والے بعض افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں ۔