لاہور (این این آئی) پاکستانی نژاد صادق خان کے لندن کے مئیر منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور سپورٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیٖغامات شیئر کئے جارہے ہیں کہ عمران خان کے لندن میں زیک گولڈ سمتھ کو سپورٹ کئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے صادق خان کی جیت کے لئے مہم شروع کر رکھی تھی جس کی وجہ سے پاکستانی رہائشی علاقوں میں ٹرن آؤٹ اچھارہا ۔ اسی طرح ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستانی تو صادق خان کو سپورٹ کررہے تھے جبکہ عمران خان زیک گولڈ سمتھ کو ۔اور پھر عمران خان کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ اپنی قوم سے مخلص رہوں گا ‘‘جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہمیشہ ایکٹو رہنے والی پی ٹی آئی کی ٹیم اس حوالے سے چپ سادھے بیٹھی ہے۔