لاہور(نیوزڈیسک)حکومت نے عمران خان کا دعویٰ آدھا تسلیم کرلیا، کہ مری میں گورنر ہاؤس کی تزئین ہورہی ہے مگر صرف تزئین کے کام پرتریالیس کروڑ کی رقم کے خرچ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مری میں گورنر ہاؤس کی تزئین ہو رہی ہے ،عمران خان اپنے جھوٹ بولنے کی عادت کے یرغمال بنے ہوئے ہیں، مری میں گورنر ہاؤس کی تزئین ہو رہی ہے کسی نجی رہائشگاہ کی نہیں، عمران خان کو اس سلسلہ میں اپنے بے بنیاد الزامات پر شرمسار ہونا چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کو جھوٹ بولنے کی فیکٹری کے مساوی قرار دیا کیونکہ عمران خان روزانہ کی بنیاد پر جھوٹ بولے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں گورنر ہاؤس کوئی نجی رہائش گاہ نہیں ہے، گورنر ہاؤس کی تزئین کی جا رہی ہے کسی نجی رہائش گاہ کی نہیں، عمران خان کو اس سلسلہ میں اپنے بے بنیاد الزامات پر شرمسار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی عمرہ ادا کرکے سعودی عرب سے واپس لوٹے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے اپنی بری عادتیں نہیں چھوڑیں۔