لاہور (این این آئی) حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر ’’صحافی‘‘ بن گئے؟ ۔ گزشتہ روزیر اعلیٰ پنجاب نے محمد شہباز شریف کے تحصیل ہسپتال رائیونڈ کے دورہ کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک صحافی نے وزیر اعلیٰ شہباز کے قریب ہونے کے باعث افضل کھوکھر کو اپنے ٹی وی چینل کے لوگو والا مائیک پکڑا دیا ۔جسے دیکھتے ہوئے وہاں موجود دوسرے صحافی بھی ایک ایک کر کے افضل کھوکھر کو اپنے اداروں کے لوگو والے مائیک پکڑاتے رہے ۔