فیصل آباد (نیو زڈیسک)پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں ہو نے والے جلسے کے لیے خواتین کو لا نے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ،خواتین ورکر گھر گھر جا کر خواتین کو مطمئن کر نے میں نا کام، ایسے جلسوں میں نہیں جا سکتیںیہاں عورتوں کی عزت نہ ہو گھریلو خواتین کا صاف جواب۔ تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد میں 20مئی کو ہو نے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کو لا نے کے لیے خواتین عہدیداروں نے گھر گھر جا کر خواتین کو جلسے میں لا نے کے لیے کو ششیں شروع کر دی۔ پی ٹی آئی سے ذرائع نے بتا یا کہ بیشتر خواتین نے یہ کہ کر جلسے میں جا نے سے انکار کر دیا ہے کہ جن جلسوں میں عورتوں کی عزت کا خیال نہ رکھا جا ئے اور بے حر متی ہو ذرائع نے بتا یا کہ 20مئی فیصل آباد کے جلسے میں خواتین کی تعداد کم رہے گی جس کی رپورٹ چیئر مین پی ٹی آئی کو روا نہ کر دی گئی ہے۔