اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم یہ کام کر کے جنت میں بھی ایک محل بنا سکتے ہیں، ڈاکٹر عافیہ کی بہن نے ایک بار پھر التجا کردی

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب قوم کی بے گناہ بیٹی عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کرکے ایک محل جنت میں بھی بنا لیں۔عافیہ کوتین معصوم بچوں سمیت اغواءکرکے امریکہ کے حوالے کرنے والے اکثر ذمہ داروں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے بے گناہ عافیہ کی واپسی کا وعدہ پورا نہ کیا تو بتائیے روز محشر کس منہ سے سے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ سے شفاعت طلب کریں گے۔ جب آپ روضہ رسول ﷺ علیہ وسلم پر حاضری دیتے ہیں تو کیا آپ کو عافیہ یاد نہیں آتی ہے؟ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے جاری عالمی مہم کے سلسلے میں کراچی ضلع وسطی، نصرت بھٹو کالونی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور، مولانا اظہرقاسمی، عبدالحاکم قائد، خالد درانی، آصف اعظمی و دیگرسیاسی اور سماجی رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے سے قبل اور بعد میں کئی موقعوں پر عافیہ کو وطن واپس لانے کا اعلان کیا۔ اگر پوری قوم عافیہ کو وطن واپس لانے کا مطالبہ باربار کررہی ہے تو یہ کوئی نیا مطالبہ تو نہیں ہے جس پر عمل پیرا ہونے میں حکومت تاخیر کررہی ہے۔ تمامتر ظلم اور ناانصافی کے باوجود دنیا کا وجود اب تک اسلئے قائم ہے کہ عالمی سطح پر ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہےں۔ قوم کی بیٹی عافیہ کوبھی اس کی بے گناہی کی بنیادپر دنیا بھر میں حمایت حاصل ہے۔امن اور انصاف کے علمبردار عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کررہے۔ پاسبان کے صدر الطاف شکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں اور اداروں کی غلطیوں کا خمیازہ بے گناہ شہریوں نے زیادہ بھگتا ہے۔ عافیہ بھی حکمرانوں اور اداروں کی غلطیوں کا شکار ہوئی اور 13 سال سے قید ناحق میں ہے۔اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ عافیہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے۔ پانامہ لیکس اسکینڈل نے وزیراعظم کوحاصل آئینی اختیارات کی طاقت سے محروم کردیا ہے اس لئے عوام مسائل کے حل کیلئے اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ادارے آئینی کردار ادا کریں اور عافیہ کو وطن واپس لائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…