مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔تفصیلات کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانیوالے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انھوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مسجد نبوؐی میں نوافل ادا کئے۔اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی ، خوشحالی ، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعائیں کیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان مدینہ منورہ میں رات قیام کرنے کے بعد( آج ) اتوار کی صبح مکہ معظمہ پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور اس کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔