کراچی (نیوزڈیسک) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1437 ھ کا چاند نظرنہیں آیا، یکم شعبان بروز پیر 9مئی کو ہوگی اور شبِ براء ت اتوار22مئی ( اتواراور پیر کی درمیانی شب)کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ عبداللہ غازی ،سید شاہد علی جیلانی چیف اسپیس منیجر سپارکو غلام مرتضیٰ اور زونل کمیٹی سے قاری نذیر احمدنعیمی، مولانا صابر نورانی، مولانا اسددیو بندی ، حافظ محمد سلفی ،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے ڈپٹی ڈائرکٹر محکمۂ موسمیات عبدالرشید نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات اور محکمۂ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم شعبان1437 ھ پیر 9 مئی کو ہوگی اور شبِ براء ت اتوار22مئی ( اتواراور پیر کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔رجب المرجب کا مہینہ30دن کا ہوگا ،یکم شعبان کو چاند نسبتاً بڑا دکھائی دے گا اور دیر تک مطلع پر رہے گا ،لہٰذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اتفاقِ رائے سے یہ قرار داد بھی منظورکی گئی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آتش بازی کے سامان کی تیاری ،اس کے اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے کی ممانعت کے قانون پر لفظاً ومعنیً عمل کرائیں اور اس کی پوری نگرانی کی جائے اور موجودہ حساس حالات میں اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
یکم شعبان اور شبِ برا ت کب ہوگی ، مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































