ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں شوہر کے بے نمازی ہونے پر بیوی نے شادی کے 5 دن بعد طلاق لے لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون نے شادی کے صرف پانچ دن بعد اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے کیونکہ موصوف نماز کے پابند نہیں تھے۔ شادی کے بعد جب خاتون کو پتہ چلا کہ اس کا شوہر صوم وصلواۃ کا پابند نہیں اور نہ ہی اس کا مزاج دینی پایا جاتا ہے تو اس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خلع کا اعلان کر دیا۔ اس خاتون کے فیصلے سے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی ۔