مظفرآباد ( نیوزڈیسک )نیلم ویلی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پی پی پی کے بانی راہنماء میجر(ر) سیدبشیر حسین کاظمی نے اپنے خاندان برادری سمیت مسلم لیگ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پرصدرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان مرکزی سیکر ٹری جنرل شاہ غلام قادر ،ممبر اسمبلی بیرسٹرسید افتخار گیلانی مرکزی جائنٹ سیکر ٹری سید عجائب ہمدانی نیلم ویلی میں مسلم لیگ ن کے ترجمان اقبال مغل بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے راجہ محمدفاروق حیدرنے کہا کہ یوم تکبیر 28مئی پرمیاں نوازشریف مظفرآباد آئیں گئے اور مظفرآباد ڈویژن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گئے تمام کارکنان الیکشن کے لیئے تیار ہوجائیں تاکہ اس کرپٹ نظام اور حکومت کے خلاف صف بندی کی جاسکے سرکاری ملازمین اپنا کام کریں سیاست میں جوملوث پائے گئے ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا پانچ سال کے دوران ہونے والی تقرریوں کا الیکشن جیت کرازسرنوجائزہ لیں گئے خلاف میرٹ تقررشدہ ملازمین کو ان کے گھربھیجیں گئے الیکشن جیت کر سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں گئے خواتین اورجوانوں کو 25فیصدمختص کوٹہ پرٹکٹ جاری کریں گئے آج افسوس ہے کہ لیگ کے وہ کارکن جو ہمارے ساتھ تھے اس الیکشن سے قبل وہ دنیا چھوڑ گئے ہیں ان کی قربانیاں لائق تحسین ان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کے خواب ضروررنگ لائیں گئے کارکن صفوں میں اتحادرکھتے ہوئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ میاں نوازشریف اور پارلیمانی بورڈ کرئے گا کسی کوٹکٹ جاری نہیں کئیے ہیں اخباری خبریں صرف جماعت کونقصان اورتقسیم کرنے کی دشمن جماعتوں کی سازش ہے کارکن ان لوگوں سے ہوشیاررہیں مجھ پر ایک پائی کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے مظفرآباد چوک میں لٹکا کرپھانسی دی جائے اپنے آپ کوریاست کی عوام کے سامنے احتساب کے لیئے پیش کرتا ہوں ہمارا مقابلہ کرپٹ اورفراڈ حکومت سے تھا اور ہے اگرمیں جماعت کا صدر نہ ہوتا تو میں اس اسمبلی سے استغفی دے دیتا گزشتہ انتخابات میں وفاق میں پی پی کی حکومت اگردھاندلی نہ کرواتی تو لیگ آزادکشمیرکی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہوتی حکومت الیکشن سے بھاگنے کا راستہ تلاش کررہی ہے اور حیلے بہانے سے الیکشن سے فرارچاہتی ہے مگر شکست ان کا مقدرتھی اوربنے گئی گزشتہ انتخابات میں جودھاندلی کی گئی پی پی حکومت پھروہ خواہش رکھتی ہے مگر اب ہم دھاندلی زدہ الیکشن نہیں ہونے دیں گئے بلاول بھٹوکا کوٹلی میں میاں نوازشریف پرتنقیدسمجھ سے باہر ہے انہیں اپنی جماعت کی فکرکرنی چاہیئے وزیراعظم چوہدری مجید پہلے میاں ساحب کے پاؤں کو ہاتھ لگاتے تھے آج تنقیدکرکے احسان فراموشی کی کالک منہ پرمل رہا ہے آزادکشمیرکی نااہل حکومت آخری ہچکولے کھارہی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیرمیں 2016میں حکومت بنائے گئی اور وفاق میں 2018میں دوبارہ کارگردگی کی بنیاد پرحکومت بنائے گئی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھتے ہوئے جماعت کی کامیابی کے لیئے پھیل جائیں چوہدری مجید نے وزارت عظمی کا تقدس پامال کردیا ہے ان کے گردچندوزراء کا قبضہ ہے پی پی اور مسلم کانفرنس کے بااصول سیاسی کارکنوں کے لیئے مسلم لیگ(ن)کے دوروازے ہمیشہ کھلے ہیں کشمیرکونسل کے نام پرمجید،عتیق اینڈ کمپنی مال کمانا چاہتے ہیں اورکمارہے ہیں ایک اور پانچ ووٹ رکھنے والے بھی ممبرکشمیرکونسل بنانے کے خواہش مند ہیں اور کروڑوں روپے اپنے امیدواروں سے لوٹ رہے ہیں عمران کان کہتا ہے کشمیرمیں تبدیلی لائیں گئے ان کا نمائندہ ایک ووٹ پر کشمیرکونسل کا ممبربنوانے کے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹ رہا ہے ایک اسمبلی دوبار ممبرکشمیرکونسل منتخب نہیں کرسکتی اس کے لیئے کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے امیدہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ہم مجیداینڈٹھگ کمپنی کی طرح نہیں جوہوائی اعلانات اور سبزباغ دکھائیں ہم نے لیگ کا پروگرام پیش کیا ہے اسی بنیاد پرالیکشن لڑیں گئے اور جیتیں گے ہماراپروگرام وہ ہے جومیاں صاحب نے پاکستان میں دیا میرئے بیٹوں سمیت کوئی بھی میرا سیاسی جانشین نہیں اس کا فیصلہ کارکنان مشاورت سے کرینگے۔
آزادکشمیر کی اہم سیاسی شخصیت مسلم لیگ(ن) میں شامل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے ...
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، ...
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ ...
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
-
خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
-
میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو
-
51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد
-
26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
-
ایرانی صدر نے پاکستان کے ذریعے چین کے سلک روڈ منصوبے کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا
-
بینظیر نشوونما پروگرام:بیٹے کی پیدائش پر2500، بیٹی کی پیدائش پر3000 ملیں گے
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، علیمہ خان
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف...
-
پاکستان کو سونے کی کان ریکو ڈک کیلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
-
پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے نکالنے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معافی مانگ لی