لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 جون 2016 ء کو یوم شہداء کے طور پرمنایا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 2سال مکمل ہونے پر شہداء سے اظہار یکجہتی اور انصاف کیلئے حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین نے کی جبکہ خرم نواز گنڈاپور، خواجہ عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق، احمد نواز انجم، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، قاضی فیض الاسلام نے شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن،قائدانقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی اور پانامہ لیکس کے انکشافات آنے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ دو سال گزر جانے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثارء کو انصاف نہیں ملا۔ ملکی تاریخ کے اس اہم ترین کیس کو روایتی کیسز کی طرح داخل دفتر کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور شہداء کے ورثاء کو انصاف کے آئینی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مزید انتظار نہیں کرینگے۔شہداء کے انصاف کیلئے ہر دروازے پر دستک دینگے اور ہر حد تک جائینگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کو ایک ماہ گزر گیا وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کی بجائے احتساب سے بھاگ رہے ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے سکھر جلسہ میں اپوزیشن کے حوالے سے اختیار کیے گئے غیر مہذب لب و لہجہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد وہ ہیں جنہوں نے ملک اور قوم کی دولت کو لوٹا اور بیرون ملک جائیدادیں خریدیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری بہت جلد اپنے عوام کے درمیان ہونگے، الحمداللہ وہ مکمل فٹ ہیں ۔ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور پانامہ کے چوروں کا احتساب ڈاکٹر طاہر القادری ہی کرینگے۔اجلاس میں یوم شہداء کے جملہ انتظامات کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ قائد انقلاب اپنی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان سنٹرل کور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کرینگے۔اجلاس میں پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن،عوامی تحریک نے فیصلے کا اعلان کردیا،تیاریاں شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































