اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

صبر کا پیمانہ لبریز،قومی احتساب بیور و کو دھمکیاں،ن لیگ کے اہم رہنما بہت آگے نکل گئے

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ بہت ہو چکا ، نیب نے جو جنگ میرے خلاف شروع کی اسے منطقی انجام تک پہنچاؤں گا ، میرے خلاف جو ثبوت ہیں نیب انہیں عوام کے سامنے پیش کرے ، چیئرمین نیب نے خط کا جواب نہ دیا تو عدالت جاؤں گا،تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات سے غافل نہیں ہیں،اے پی ایس کے واقعہ نے پوری قوم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کردیا ہے، اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ پنجاب میں منعقدہ تین روزہ کتب میلے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور ریڈکریسنٹ پنجاب کی طرف سے گائیڈ ہاؤس لاہور میں ریڈکریسنٹ کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ نیب نے ان کی سیاسی شخصیت کو مجروح کرنے کی انتہا کردی۔ اب وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔ پندرہ روز میں چیئرمین نے لکھے تیسرے خط کا بھی جواب نہ دیا تو عدالت میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت ہو چکا ، میرے خلاف جو ثبوت ہیں نیب انہیں عوام کے سامنے پیش کریں ، نیب نے جو جنگ میرے خلاف شروع کی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچاؤں گا ۔ رانا مشہود نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب وہ لندن میں دھرنا دیں جہاں ان کے یہودی امیدوار کو شکست ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ای لرننگ پروگرام کے تحت اسکولز کی سطح پر بچوں میں کتب بینی کے عادت کو پروان چڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔بعد ازں ریڈکریسنٹ پنجاب کی طرف سے گائیڈ ہاؤس لاہور میں ریڈکریسنٹ کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اے پی ایس واقعہ نے پوری قوم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کردیا ہے ہم اپنے تمام شعبوں خصوصا تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے میں یکسو ہیں،سکولوں کی حفاظت اورسلسلہ تعلیم میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ،تعلیمی اداروں کی موثر حفاظت کے لئے جاری کئے گئے ایس اوپیزکو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام نہ صرف خود رول ماڈل ہیں بلکہ بچوں کو زندگی کی راہوں میں راہنمائی اور علم کے ذریعے ترقی اورآگے بڑھنے کا راستہ بھی دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سائے آہستہ آہستہ چھٹ رہے ہیں ، موجودہ حکومت اور پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن کے تحت کئے گئے اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی میں ملوث عناصر کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دنیا دوبارہ پاکستان کی طرف لوٹ رہی ہے جس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ چین سمیت درجنوں غیرممالک پاکستان میں تعلیم اور انفراسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں بھرپور انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں رضاکارنہ ہوں اس معاشرے کے بارے میں مثبت رائے قائم نہیں کی جاسکتی ، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں گرل گائیڈ، ریڈکریسنٹ اور ریڈ کراس جیسے عالمی اداروں سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو عوام کی بے لوث اور بے غرض خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈکریسنٹ نے سکولوں کی حفاظت کے شعبے میں خدمات پیش کرتے ہوئے لاہور کے اساتذہ کرام کو سکول سیفٹی کی ٹریننگ مہیا کرکے نئی نسل کو محفوظ و مامون بنانے میں مفید حصہ ڈالا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ریڈکریسنٹ رضوان نصیر ، محبوب قادر، مس فوزیہ سعید، مسز تزئین فضل کے علاوہ دو روزہ سکول سیفٹی ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے لاہور کے مختلف سکولوں سے متعلقہ اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر ٹریننگ میں حصہ لینے والے مرد و خواتین اساتذہ کو تعریفی اسناد دی گئیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…