اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ خواجہ آصف کی این اے 110 سے کامیابی سے متعلق کیس کی پیر سے سماعت کرے گا۔میڈیارپورٹ کیمطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو دس سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ نادرا نے سپریم کورٹ کے حکم پر حلقے کے ووٹوں کی فورنزک رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی ہے جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو کہ پیر نو مئی سے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔