ملتان (این این آئی)ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کر گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے بتایا کہ خاد م حسین نامی جعلی عامل نے ابتدائی تفتیش میں 100سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ٗجعلی عامل نے کہاکہ وہ مختلف قسم کے تعویز دینے کے بہانے خواتین کو اپنے آستانے پر بلاتا تھا اور اس دوران انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتاتھا۔پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔