کوئٹہ (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل نیب طارق محمود نے بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کیس کی تحقیقات اوپن بنیادوں پر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں مزید گرفتاریاں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب طارق محمود نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی نقدی برآمد ہوئی ہے اس کیس سے متعلق تمام ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نے اس کیس کی ایک سال قبل انکوائری شروع کی تھی اور یہ تحقیقات اوپن بنیادوں پر ہوں گی۔