اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے اسلام آباد اور لاہور میں جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ ویڈیو شواہد کے ذریعے خواتین سے دست درازی کرنیوالوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خواتین سے بدتمیزی کے مرتکب شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیگی۔