اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ ٗفاٹا ٗ اسلام آباد ٗ پنجاب گلگت بلتستان ٗکشمیر ٗ کوئٹہ ٗقلات ٗ ڑوب اور سبی ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیے گا۔ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ٗمالاکنڈ ٗہزارہ ٗراولپنڈی ٗگوجرانوالہ ٗلاہور ٗبہاولپور ٗسکھر ڈویژن ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارش کے ساتھ تیز ٗ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں ٗگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ،ژوب، سکھر ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔