اسلام آباد (نیوزڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا اعتزازاحسن کے گھرپر اجلاس،شیخ رشید بھی حیران ہوگئے،کہتے ہیں خدشہ تھا متحدہ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرے گی تاہم انہوں نے بھ یاستعفیٰ کرمطالبہ کردیا،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سٹریٹ پاور کی جماعتیں وزیر اعظم کے استعفیٰ پر متفق ہیں بلاول کا مودی کے یاروں کو ’’ ایک دھکا اور دو‘‘ کا بیان میرے دل کی آواز ہے ۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے گھر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ خدشہ تھا کہ متحدہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرے گی تاہم انہوں نے بھی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے جو خوش آئند امر ہے ۔ سٹریٹ پاور کی 4 بڑی جماعتیں جماعت اسلامی، پی پی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ پر متفق ہیں اس لیے اگر چھوٹی جماعتیں متفق نہیں بھی ہوتیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ٗاپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے ۔