کراچی(نیوزڈیسک) ملتان سے گرفتار کرکے کراچی لائے گئے گینگسٹر جاوید عرف جیدا سے تفتیش مکمل کرلی گئی۔ دوران تفتیش جاویدعرف جیدانے اہم انکشافات کیئے ہیں۔ملزم نے دو پولیس اہلکاروں سمیت 20افراد کی ٹارگٹ کلنگ قتل کا اعتراف بھی کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان سے گرفتارکرکے کراچی لائے گئے لیاری گینگ وار ملزم جاویدعرف جیداسے جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔جاویدنے دوپولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پولیس میں ملازم تھا۔اس نے دہشت گردوں کو بچانے کیلئے اپنے بہنوئی انسپکٹراصغراعوان کی جان لے لی۔ملزم نے مزیدبتایاکہ اس نے گینگ وارکے نئے کارندوں کواسلحہ چلانے کی تربیت دی جبکہ دوران ملازمت گینگسٹرز کی مخبری بھی کرتا رہا۔ملزم جاوید کابیٹا بھی قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔جاوید کا دوسرا بیٹا رینجرز سے مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔