اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزرا کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی وزرا نے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بیک ڈور ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق شریک تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ذاتی حیثیت سے سپیکر اسمبلی سے ملنے آیا تھا اور اپوزیشن لیڈر کی یہاں موجودگی کا علم نہیں تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں جو بھی کر رہی ہیں وہ غلط ہے۔