اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے وزیر اعظم کے خطاب سے لگ رہا تھا کہ حکومت دباؤ میں ہے ۔بنوں میں جلسے کے دوران نواز شریف کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے کے موقع پربنوں میں سکول بند کرائے گئے جومناسب نہیں تھاتاہم وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیا جس پر خوشی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانا ما لیکس ایم کیو ایم نے بھی گزشتہ روز وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان عالم ہیں ، ان کا احترام کرتے ہیں اور انکے بیان پر ردعمل نہیں دیں گے ۔