کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ایس ایس پی میاں جمشید پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج جنوبی کی عدالت میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ایس ایس پی میاں جمشید کے کیس کی سماعت ہوئی ۔میاں جشمید نے 2014میں اپنی اہلیہ کا قتل کیا تھا اور واقعہ کے بعد کوئٹہ ٹرانسفر کرالیا تھا ۔ملزم کو ڈیفنس پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔عدالت نے دوران سماعت ملزم پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔