جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

خواتین کے ساتھ بدتمیزی،تحریک انصاف نے ن لیگ کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے یکم مئی کے جلسے کے چیف آرگنائزر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے تھانہ سول لائن میں (ن) لیگ کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے درخواست جمع کروا دی ۔جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کیلئے تمام انتظامات خود برؤئے کار لائے تھے اور سکیورٹی خدشات کے تحت خواتین کیلئے علیحدہ انکلوژر بنایا گیا ہمیں باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ (ن) لیگ کے شر پسند عناصر جلسے میں بد نظمی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جس کی اطلاع انتظامیہ و پولیس کو بھی پہلے ہی کر دی گئی تھی شعیب صدیقی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں جلسہ ختم ہونے تک ایک سوئی بھی نہیں گری البتہ جلسے کے اختتام کے بعد جلسہ گاہ سے نکلنے والی خواتین کے ساتھ بد تمیزی،چھیڑ خوانی ،دست درازی اور ہاتھا پائی کی گئی، اُن پر فقرے بازی ہوئی اور سروں سے دوپٹے چھینے گئے خواتین کو ہراساں کرنے والوں کی ٹی وی چینلز اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی موجود ہے اور (ن) لیگ کے ان شر پسند عناصر کو با آسانی پہچانا جا سکتا ہے شعیب صدیقی نے کہا کہ جلسے کے شاندار انتظامات پر عمران خان نے عبدالعلیم خان اور پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد دی جس سے پریشان ہو کر (ن) لیگ نے طے شدہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ ان چہروں کو پولیس کے علم میں بھی لایا گیا لیکن انہوں نے پس و پیش سے کام لیا شعیب صدیقی نے ان عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایم پی اے اس مسئلہ کو پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…