فیصل آباد (نیوزڈیسک ) فیصل آباد میں جلسہ،اب نہیں،تحریک انصاف کو سخت جواب،بات بڑھ گئی-ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر تحریک انصاف کو 8 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنماؤں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں پولیس اور انتظامیہ نے صاف الفاظ میں کہا کہ فیصل آباد میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور جلسہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا 8 مئی کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انتطامیہ پر واضح کیاکہ جلسہ کے لئے انتظامیہ نے خود دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کو مقرر کر رکھا ہے اور اب جلسے کی اجازت دینے سے انکار ناقابل قبول ہے اور جلسہ 8 مئی کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہی ہو گا۔