جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

شکیل آفریدی کی رہائی،پاکستان نے امریکہ کو جواب دیدیا

datetime 3  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد ((نیوزڈیسک))وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ایف سولہ کے لئے روکی گئی فنڈنگ کا کوئی حل نکال لیں گے ٗ شکیل آفریدی پر نہ پہلے دباؤ قبول کیا نہ اب کریں گے ٗخطے میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتے لیکن بھارت مجبور کر رہا ہے ٗپاکستان میں ایٹمی پروگرام کیلئے ایک موثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام موجود ہے ٗ پاکستان اپنی ایٹمی صلاحیتوں اور عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے پاکستان بھی بھارت کے جواب میں اپنی ایٹمی صلاحیت بڑھائے گا ٗبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے تحقیقات جاری ہیں۔ منگل کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو رہے تھے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان نے دھمکی نہیں دی تاہم مایوسی کا اظہارکیا ہے، افغانستان میں مفاہمت کے عمل کا حصہ ہیں ٗافغانستان میں امن کیلئے 2014سے طاقت کا استعمال جاری ہے تاہم یہ مسئلہ کا حل نہیں،افغان طالبان کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو ایف سولہ بیچنے کی منظوری دے دی صرف فنانسنگ کا مسئلہ ہے۔ امریکہ کو شکیل آفریدی پر تشویش ہے کیونکہ پاکستان نے شکیل آفریدی پر امریکی دباؤ قبول نہیں کیا۔پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے مشیر خارجہ نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ کے دورہ بھارت میں پاک بھارت جامع مزاکرات کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن پاک بھارت مذاکرات ہوں گے ۔ سرتاج عزیر ے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر میزائل ٹیکنالوجی پروگرام عالمی معیارکیمطابق ہے۔ یہ نظام ہرقسم کے چیلنجز کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ نظام نیوکلیئرسپلائرزگروپ، میزائل ٹیکنالوجی پروگرام کے عالمی معیارکے مطابق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ ایف 16 طیاروں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر استعمال سے کم سے نقصان ہوتا ہے امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے رکھی ہے اور اس کیلئے فنڈنگ ضائع نہیں ہوئی بلکہ رکی ہوئی ہے جس کی امریکی کانگریس سے منظوری ہونا باقی ہے اگر فنڈنگ کا انتظام ہوگیا تو ایف 16 طیارے مل جائیں گے اور اگر فنڈنگ کا انتظام نہیں ہوا تو پاکستان دیگر آپشنز پر غور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات ان کی انتخابی مہم کا حصہ ہیں ڈاکٹر شکیل آفریدی امریکہ کیلئے ہیرو اور پاکستان کا قومی مجرم ہے اور اس کا کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔شکیل آفریدی کی امریکہ کو حوالگی سے متعلق دباو مسترد کردیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…