پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ڈیوس روڈ پر دونا معلوم افراد دن دیہاڑے خاتون کو تیز دھارے آلے سے شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی معروف شاہراہ ڈیوس روڈ پر دونا معلوم افراد نے دن دیہاڑے خاتون کو تیز دھارے آلے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،ریسکیو 1122نے خاتون کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں علاج جاری ہے ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے علاوہ قریب واقع نجی ہوٹل کی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ خدیجہ نامی خاتون اپنی گاڑی ڈیوس روڈ پر پارک کر کے اپنی چھوٹی بہن صوفیہ کو چھٹی کے بعد کوئین میری سکول سے لے کر واپس پہنچی ہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے دو نا معلوم افراد نے خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی ہو گئی جبکہ اس دوران اس کی چھوٹی بہن بھی زخمی ہوگئی ۔ راہگیروں کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں افراد وہاں سے پیدل فرار ہونے کے بعدتھوڑی دور کھڑی اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبو لینس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون اور اسکی بہن کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کو تیز دھار آلے سے گہرے زخم آئے ہیں اور اسے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے اور قریبی دکانداروں کے بیان قلمبند کرنے کے علاوہ قریب واقع نجی ہوٹل کے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان وہا ں سے فرار ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…