جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کوخوشخبری سنادی

datetime 3  مئی‬‮  2016 |

لاہور( نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دو دن میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع خاص طور پر شمالی اور مرکزی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی چلنے کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں اور اس کے مطابق گندم کی کٹائی و گہائی کا انتظام کریں۔بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی بند کردیں، بارش کے باعث پیداوار کو نقصان سے محفوظ کرنے کے لیے کھیت میں کٹائی کے بعد بھریاں چھوٹی باندھیں اورسٹوں کا رخ اوپر کی طرف رکھیں۔کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے ارد گرد بارش کے پانی کے نکاس کا انتظام کریں۔ زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے اور بارش کی صورت میں پیداوار متاثر نہ ہو۔‎



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…