اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے ٹی او آرزکے 15نکات پر اتفاق کرلیا،اپوزیشن وزیراعظم کے فوری استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہو گی، ٹی او آرزمیں سب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا،15 رکنی ٹرمز آف ریفرنس میں وزیراعظم کے مشترکہ اجلاس میں آ کر خاندان کے اثاثے اور آمدن کا ذریعہ بتانے، پانامہ پیپرز کےلئے انکوائری کمیشن کی تشکیل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کرانے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیار کمیشن بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کے ڈرافٹ پر تمام جماعتیں متفق ہیں